سوال (6515)

اگر ایک عورت کا شوہر 15 سال سے لاپتا ہے عورت کی 2 جوان بیٹیاں ہیں، اب اس عورت کا کوئی رشتے دار موجود نہیں ہے عورت نے اب اپنی بیٹی کی شادی کرنی ہے تو اس بیٹی کا ایک خالو ہے جو ان کی کفالت کر رہا ہے کیا یہ ولی بن سکتا ہے یہ حاکم وقت یا مسجد کا امام گا یا قاضی صاحب بنے گا۔

جواب

میڈیا کا دور ہے، رابطہ وغیرہ کرنے کی کوشش کریں، لیکن کچھ بھی پتا نہیں چل رہا ہے، اس کے علاہ کوئی تایا اور چچا وغیرہ بھی نہیں ہے تو جہان رہ رہی ہے، جن کفالت میں ہے، وہ کفیل ولی بن سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ