سوال 6739
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ! قبر کی زیارت کرنا کیا یہ عبادت ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات پر عمل کرنا عبادت ہے۔ نبی علیہ السلام نے فرمایا:
“زُورُوهَا فَإِنَّهَا تُذَكِّرُ الْآخِرَةَ”،
قبر کی زیارت کرو آخرت یاد آئے گی۔ اس اعتبار سے آپ خود بھی جاتے تھے اور ترغیب بھی دیتے تھے، سنت ہے تو سنت عبادت ہے، لیکن اب یہ جو تخصیص کے ساتھ جا رہے ہیں شبِ برات اور عیدین، یہ غلط ہوگا، ویسے آپ جب چاہیں جائیں اور دعا کے لیے جائیں، زیارت کے لیے جائیں، عبرت کے لیے جائیں، عبادت ہے۔ ان شاء اللہ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




