سوال (6456)

اگر کسی جانور کیلئے کجھور کی پتی پر قرآن مجید کی آیت دم کر دیں اور اس پتے سے ہار بنا لیں اور جانور کو پہنا دیں تو یہ جائز ہیں، تفصیلی جواب چاہیے؟

جواب

تمیمہ، ہاتھ کا کڑا اور جانور کے گلے میں باندھا جانے والا تانت کا تار کہ جنہیں لٹکانے کی احادیث میں ممانعت آئی ہے، یہی علت سوال میں مذکور پتوں کے ہار لٹکانے کی ہے۔ لہذا یہ بھی ممنوع ہے۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

اتنا تکلف کرنے کی کیا ضرورت ہے، ڈائریکٹ دم کریں، باقی یہ قسم بھی تعویذ کی ہی ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ