سوال (2560)
خانہ کعبہ کے غلاف پر آیات کی لکھائی کب سے شروع ہوئی تھی؟ کیا یہ جائز ہے؟
جواب
140 ہجری سے غلاف کعبہ پر لکھائی شروع ہوئی تھی، یہ تاریخی بات ہے، جسکی تصدیق و تکذیب حتمی نہیں ہے، باقی غلاف کعبہ کی تبدیلی سیدنا اسماعیل علیہ السلام سے آج تک معمول چلا آرہا ہے، عباسی دور سے سیاہ غلاف جاری ہے، غلاف پر آیات کی لکھائی بھی تاریخی بات ہے اور مرور زمانہ کے ساتھ اس میں بھی تبدیلی آتی رہی ہے، لیکن اسے بدعت نہیں کہہ سکتے کیوں کہ یہ امور دین میں سے نہیں ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ