سوال (4260)

خاندانی عورت یا خاندانی بندہ کسے کہتے ہیں اکثر سنتے ہیں کہ فلاں عورت خاندانی نہیں ہے یا فلاں بندہ خاندانی نہیں ہے یہ خاندانی لفظ کا کیا مطلب ہے؟

جواب

جب کسی کو “خاندانی نہیں” کہا جاتا ہے، تو یہ گویا اس کے غیر مہذب رویے، بدکلامی، بے حیائی یا بدتمیزی پر تنقید ہوتی ہے، اور اشارہ ہوتا ہے کہ: “یہ شخص کسی شریف اور تہذیب یافتہ خاندان کا لگتا نہیں، کیونکہ اس کا عمل خاندانی لوگوں جیسا نہیں ہے۔”
“خاندانی” ہونا صرف خون یا نسل کی بات نہیں، بلکہ کردار، سلیقہ، اور شریفانہ انداز کی علامت ہے۔ بعض لوگ غریب یا کم مرتبہ گھرانے سے ہوتے ہیں لیکن بہت خاندانی ہوتے ہیں، اور بعض امیر یا اونچے خاندان کے لوگ بھی کردار سے گری ہوئی باتیں کرتے ہیں، تو وہ “خاندانی” نہیں کہلاتے۔

فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ