سوال (818)

عربی زبان میں خاصیات ابواب پر بہترین کتب کون سی ہیں؟

جواب

مستقل کتاب کی طرف راہنمائی تو ماہرین علم الصرف فرمائیں گے ، البتہ کتاب الصرف میں کافی تفصیل موجود ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

پروفیسر خلیل الرحمٰن چشتی صاحب نے قواعد زبان قرآن جلد دوم میں بھی مفصل گفتگو کی ہے۔

فضیلۃ العالم سید کلیم حسین شاہ حفظہ اللہ

عربی کتابوں میں خاصیاتِ ابواب کے موضوع کو ’معانی الافعال‘ یا ’معانی الزیادۃ فی الافعال‘ یا ’دلالات الزیادۃ‘ وغیرہ کے عناوین سے زیر بحث لایا جاتا ہے، صرف سے متعلق لکھی گئی کتابوں اور ان کی شروحات میں ان کا ذکر ہے، بطور مثال لامیۃ الافعال لابن مالک کی شروحات ملاحظہ کی جا سکتی ہیں، میں نے جمال الدین ببحرق کی شرح ’فتح الأقفال‘ دیکھی ہے، جس میں انہوں نے ہر فعل کے لیے مستقل باب قائم کرکے، اس کے معانی ذکر کیے ہیں۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ