سوال (4005)
سالانہ برسی یا ختم یا گیارہویں کے نام سے جو کھانا بنایا جاتا ہے اسے کھانا کیسا ہے؟
جواب
عمومی طور پر یہ کھانے غیر اللہ کے نام پہ ہوتے ہیں، اگر یہ غیر اللہ کے نام پر نہ بھی ہوں تو بدعت ہے، لہذا بدعتی کھانے سے سو فیصد اجتناب کرنا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سوال: کیا ختم کھانا جائز ہے جو سالانہ برسی ہوتی ہے؟
جواب: سالانہ، چالیسواں اور تئیسواں یہ سب بدعات ہیں، ان کا کھانا استعمال کرنا بدعات میں تعاون ہے، ان کو فروغ ملے گا۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے کہ
وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖوَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ [المائدہ: 2]
«اور نیکی اور تقویٰ پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو اور اللہ سے ڈرو، بے شک اللہ بہت سخت سزا دینے والا ہے»
اس قسم کی مجالس میں شرکت کرنا یہ گناہ کے کاموں تعاون ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ