سوال (6128)
ایک خاتون جس کی والدہ والد وفات پا چکے ہیں اور وہ بیوہ ہے، بھائی ہے ہی نہیں، یہ خاتون ماموں کے ساتھ عمرہ پہ جانا چاہتی تھی (رقم کی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے) لیکن کسی وجہ سے ماموں نہیں جا رہے اب ماموں کے بیٹے ہیں وہ جا رہے ہیں اور وہ شادی شدہ ہیں تو کیا یہ خاتون ان کے ساتھ عمرے پہ جا سکتی ہے؟
جواب
ماموں کا بیٹا اس کے لیے غیر محرم ہے، اس کے ساتھ یہ عمرے پر نہیں جا سکتی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ



