سوال (3708)

ایک خواب کی تعبیر پوچھنی ہے کہ ایک عورت اپنے بیٹے کیلئے سجدہ میں دعا کرتی ہے تو سجدہ میں ہی اونگھ آ جاتی ہے تو وہ عورت اپنے بیٹے کو ایک کشتی میں سوار دیکھتی ہے اور بیٹا پکار رہا ہوتا ہے کہ ماں جی مجھے اس سے بچا لیں بچا لیں، اس کا بیٹا چھ ماہ پہلے سعودیہ کام پر گیا ہے جو ابھی تک ادھر فری ہی ہے۔

جواب

اگر وہ وہاں سیٹ ہے تو یہ خواب ماں کی محبت و خیالات کی عکاسی کرتا ہے یعنی کسی اندیشے میں نہ پڑیں اور اگر وہاں کام نہیں بن پا رہا تو بہتر ہے کہ واپسی کا ارادہ کرلیں۔
واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ