سوال 6634
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ایک بزرگ ساتھی ہیں جو خواب میں اکثر آذان کی آواز سنتے ہیں پھر جاگ ہو جاتی ہے، اس کی تعبیر مطلوب ہے؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اذان دراصل اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک پیغام اور دعوت ہے۔ حی علی الصلاۃ، حی علی الفلاح خوابِ غفلت سے بیدار ہونے کی علامت ہے، گویا انسان کو متنبہ کیا جا رہا ہو کہ وہ ہوش میں آئے اور اپنی دینی و اخلاقی ذمہ داریوں کو ادا کرے۔
اس کے ساتھ یہ ایک خوش آئند علامت بھی ہے، اس اعتبار سے کہ اذان سن کر دل کو سکون ملتا ہے، طبیعت میں اچھا احساس پیدا ہوتا ہے، اور اکثر اہلِ ایمان کو یہ آواز خواب میں بھی دکھائی یا سنائی دیتی ہے، جو خیر، ہدایت اور اللہ کی طرف رجوع کی دلیل ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




