سوال (4605)
ایک خواب کی تعبیر کروانی ہے اور یہ خواب ایک امام مسجد کو آیا ہے کہ جیسے اس امام کے پیچھے ایک آدمی حملہ آور ہوتا اور حملہ اینٹ کے روڑوں سے کرتا ہے، لیکن وہ ان سب سے بال بال بچتا ہے اور یہ آدمی اس امام کے پیچھے مقتدی بھی ہے اور عزیز بھی ہے۔
جواب
اس خواب کی تعبیر یہ ہے کہ امام صاحب کو اپنی ہی جماعت کے کسی فرد یا قریبی شخص کی طرف سے بدگمانی، حسد، یا مخالفت کا سامنا ہے یا ہو سکتا ہے اور مخالفت غیبتوں اور بھتانات اور الزامات تک پہنچ سکتا ہے، لیکن اللہ تعالی امام صاحب کی عزت محفوظ رکھیں گے ان شاءاللہ، امام صاحب محتاط رہیں کسی کو کوئی موقع نہ دیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ
کوئی امام صاحب سے بدسلوکی کرے گا، اور اللہ انہیں سرخرو کرے گا۔
ان شاءاللہ۔
واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ