سوال (4447)
میری عمر 25 سال ہے، اسکول اور مسجد میں پڑھاتا ہوں، میں دیکھتا ہوں کہ شاید میرے ہاتھوں سے باریک جلد اتری ہوئی ہے، جیسے ہاتھوں وغیرہ پر سوزش ہو، پھر میں اپنی قمیض اتارتا ہوں تو کندھوں کی بھی وہی کیفیت ہے کہ باریک جلد اتری ہوئی ہے۔
میری جلد کا کلر ویسے تو گندمی ہے، لیکن خواب میں نہ گندمی محسوس ہوتا ہے اور ناہی بالکل سیاہ ہے۔
جواب
آپ قرض ادا کریں گے یا مال خرچ کریں گے اور بھاری ذمہ داری آپ کے کندھوں پر آنے والی ہے، جسے استقامت سے نبھائیں گے۔ ان شاء اللہ۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ