سوال (5240)
خواب میں کالا سایہ دیکھنا، کبھی یہ دیکھنا کہ وہ آپ کے اردگرد گھوم رہا ہے، اور کبھی یہ دیکھنا کہ وہ آپ کے سر کے قریب کھڑا ہے، اور آپ کو محسوس ہو کہ آپ کی جان نکل رہی ہے اور آپ کلمہ شہادت پڑھنا شروع کر دیں، اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟
جواب
خواب دیکھنے والا یا تو طبعی طور پر بزدل ہے، کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں، یا وہ ایسا نہیں تھا، کسی کے کہنے کی وجہ سے ایسا ہوگیا ہے، یا پھر جن یا شیطان اس کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ذکر و اذکار کرے اور رقیہ شرعیہ بھی کرے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
اگر ایک بار دیکھا تو خیر ہے لیکن اگر بار بار یہ خواب آتا ہے تو ممکن ہے کہ صاحبِ خواب پر اثرات ہوں۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ