سوال          (60)

کئی احباب کا دعویٰ ہوتا ہے کہ ہمیں یا فلاں کو نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی رات کو یا سونے کے وقت خواب میں زیارت ہوئی ہے ۔ کیا ایسا ممکن ہے؟

جواب

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت ممکن تو ہے ، بعض لوگوں نے اس وجہ سے انکار کیا ہے کہ جس کو دیکھو وہ کہتا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا ہے ، بھرحال یہ تو ایک جذباتی بات ہے ۔ البتہ زیارت ممکن ہے ، اس کا کوئی خاص طریقہ نہیں بتایا گیا ہے کہ ایسا کرو تو زیارت ہوگی یہ تو اللہ تعالیٰ کا انعام ہوگا ، اسی طرح سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایات ملتی ہیں کہ آخری دن ان کو زیارت ہوئی تھی ، اس طرح کے واقعات مل سکتے ہیں ۔

البتہ دیکھنے والے عقیدہ ، عمل اور پھر وہ ان صفات کو بیان کرے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی صفات ہیں ،  اس خواب میں کوئی نیا حکم بھی نہیں دیا جا رہا ہو کیونکہ شریعت تو مکمل ہوچکی ہے ۔

یہ تمام باتیں دیکھ کہ فیصلہ ہوتا ہے کہ خواب میں کیا دیکھا ، کس نے دیکھا اس کی کیا حیثیت ہے ۔

البتہ سوال صرف اتنا کہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت خواب میں ممکن ہے ، تو جواب یہ ہے کہ ممکن ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ