سوال (6552)
شیخ صاحب خوابوں کی تعبیر بتانے کی کوئی کتاب موجود ہے جو احادیث سے ثابت ہو؟
جواب
حدیث سے جو کچھ ثابت ہے، اس پر کتاب شائع ہوئی ہے، اس کے علاؤہ غالباً تعبیر الرؤیا صحیح البخاری میں بھی ہے، وہ اس دور کے اشخاص کے خواب تھے، دار السلام والوں کی کتاب تعبیر الرؤیا شائع ہوئی ہے، ابن سیرین کی بھی ایک کتاب ہے، اس حوالے سے دار السلام نے ایک موٹی کتاب بھی شائع کی ہے، اس کے علاؤہ ایک کتاب ہے، جس کا ترجمہ عبد الرحمٰن یوسف صاحب نے کیا تھا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
دارالسلام کی مطبوعہ کتاب کا نام خوابوں کی تعبیریں ہے۔ یہ امام محمد بن عبد الله بن راشد قفصی کی تصنیف ہے جو عظیم مالکی فقیہ و معبر امام شہاب الدین قرافی کے شاگرد تھے۔ قرافی کی بھی ایک کتابِ تعبیر ہے جسے ابن راشد نے من و عن اس کتاب میں شامل کیا ہے۔ علاوہ ازیں امام ابن شاہین کی کتاب الاشارات، امام ابن قتیبہ کی تعبیر الرؤیا اور نابلسی کی تعطیر الأنام فی تعبیر المنام عمدہ کتابیں ہیں۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ




