سوال 6764
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا لڑکی نکاح کے موقع پر یہ شرط رکھ سکتی ہے کہ کہ اس کا خاوند دوسری شادی نہیں کرے گا؟
جواب
دوسری شادی جواز کے درجے میں ہے، فرض کے درجے میں نہیں۔ لہذا اس پر شرط لگائی جا سکتی ہے کہ لڑکا اسے قبول کرے، اور قبول کرنے کی صورت میں اسے پاسداری کرنا ہوگی۔ نکاح کے موقع پر جو شرط رکھی جائے، اس کی تعمیل کرنے کا سب سے زیادہ حق دار وہ شخص ہے جس سے شرط وابستہ ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی اس حوالے سے یہی فرمان ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




