سوال (185)

ایک لڑکے نے گھر میں دروازے کے پاس اپنے بھائی کو بتایا کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے ۔ یہ بات لڑکی نے بھی سن لی ہے ۔ لڑکا کہتا ہے کہ میں دھمکی لگانا چاہتا تھا اس لیے بیوی کو مخاطب کرکے نہیں کہا ہے ۔ کیا یہ طلاق ہوگئی ہے یا نہیں ؟

جواب:

مسئلہ مختلف فیہ ہے ، بعض علماء اس طرف گئے ہیں ، خبر سچی بھی ہو سکتی ہے اور جھوٹی بھی ہو سکتی ہے ، تو یہ معاملہ اس کی نیت پر موقوف ہے اگر اسکی طلاق کی نیت نہیں تھی تو طلاق واقع نہیں ہوئی ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ