سوال (5232)

ایک شخص کی وفات کے بعد اس کی چار بیویوں میں ترکہ کس نسبت سے تقسیم ہوگا؟

جواب

بیوی کے لیے مقرر حصے کی دو صورتیں ہیں:
اگر فوت ہونے والے کی اولاد ہے تو بیوی کا آٹھواں حصہ، اگر فوت ہونے والے کی اولاد نہیں ہے تو بیوی کا چوتھا حصہ، بیوی ایک ہو یا زائد وراثت میں مذکورہ حصہ ہی ملے گا یعنی اولاد کی عدم موجودگی میں چوتھا حصہ اور اولاد کی موجودگی میں آٹھواں حصہ، اگر بیویاں زیادہ ہوں چاہے دو ہوں یا تین یا چار تو یہی حصہ ان سب میں برابر تقسیم کر دیا جائے گا۔

فضیلۃ الباحث طارق رشید وہاڑی حفظہ اللہ