سوال (1284)

ایک بہن کا سوال ہے کے اُن کے خاوند نے کئی بار طلاق دے دی ہے ، لیکن پھر 10 منٹ بعد ہی احساس ہوا اور سوری کر لیا پھر فون پر رابطہ رہا کیوں کے خاوند بیرون ملک ہوتے ہیں اور کوئی 6 ماہ بعد انہوں نے بیوی کو اپنے پاس بلا لیا اور اب تک وہ اکٹھے رہ رہے ہیں ، لیکن بہن پریشان ہیں کے کیا ایسے ہمارا رہنا ٹھیک بھی ہے کے نہیں ؟ کیا مجھے طلاق ہو چکی ہے یا نہیں ؟

جواب

سوری تو پہلی اور دوسری مرتبہ طلاق کے بعد ہی نافع ہوتی ہے( یعنی پہلی یا دوسری طلاق دینے کے بعد خاوند دوبارہ بسانے کا ارادہ رکھتا ہے تو عدت کے اندر رجوع کرے) تیسری مرتبہ کے بعد تو سوری کا کوئی فائدہ ہی نہیں (البقرة :229 ).
لہٰذا ان کا اس طرح رہنا درست نہیں. ان پر لازم ہے آپس میں جدائی کرلیں اور شرعی حلالہ کے بعد اکٹھے رہیں ورنہ……….

فضیلۃ العالم عبد الخالق سیف حفظہ اللہ

سائل : شیخ محترم شرعی حلالہ سے مراد کیا ہے؟
جواب : حتی تنكح زوجا غيره

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ