سوال (1880)

میری بہن کی وفات میرے والد کی وفات سے پہلے ہوگئی ہے ، اس کا خاوند زندہ ہے ، اولاد میں صرف چار بیٹے ہیں ، اب بتائیں کہ وارثت کیسے تقسیم کریں گے ؟

جواب

چھٹا حصہ والدین کو ملے گا ، چوتھا حصہ شوہر کو ملے گا ، باقی مندہ رقم میں بچے شریک ہونگے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
خاوند 1/4
والد 1/6
والدہ 1/6
بیٹے باقی
اصل مسئلہ 12
جس میں سے 3 حصے خاوند کے
2 حصے والد کے
2 حصے والدہ کے
باقی 5 حصے بچے جو 4 بیٹوں میں برابر تقسیم ہوں گے۔
تصحیح مسئلہ 48 سے ہوگی
جس میں سے خاوند کے 12 حصے ہوں گے
والد اور والدہ کے 8 اور 8 حصے ہوں گے
باقی 20 حصے 4 بیٹوں میں فی بیٹا 5 حصے کے حساب سے تقسیم ہوں گے
والد کا حصہ پھر اس کے ورثاء میں تقسیم ہوگا۔

فضیلۃ العالم قمر حسن حفظہ اللہ