سوال (530)

خواتین کے بال بیچنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب

انسانوں کے اعضاء کو بیچنا خریدنا یہ جائز نہیں ہے ، یہ بال وغیرہ ویسے بھی سحر میں استعمال ہو جاتے ہیں ، انسانی تعظیم و تکریم کے تحت انکی خرید و فروخت جائز نہیں ہے ، عام قاعدہ تو یہی ہے انسان کے ہر چیز امانت ہے اس کو نہ تو اس طرح ڈونیٹ کرنا چاہیے اور نہ ہی بیچنا چاہیے کہ خود معذور ہو جائے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ