سوال (3443)

ان اشتہار کو شیئر کرنا کیسا ہے، جس میں پولیس میں کانسٹیبل بھرتی کا بتایا گیا ہو اور ساتھ لیڈی کانسٹیبل کا بھی اشتہار ہے، کیا کسی لڑکی یا عورت کا لیڈی کانسٹیبل بھرتی ہونا جائز ہے؟ جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ آج کل کثرت سے لیڈی کو پولیس میں بھرتی کیا جا رہا ہے، یہ جائز ناجائز کا مسئلہ نہیں ہے، بلکہ غیرت کا مسئلہ ہے؟

جواب

اس طرح کے اداروں میں احباب اور خواتین کا نوکری کرنا محل نظر ہے، اس لیے بہتر اور الاولی یہ ہے کہ اجتناب کیا جائے، یہ فورسز کے ادارے ہیں، ممکن ہے کہ کچھ کام ایسے کرنے پڑیں، جس کے حوالے سے اسلام اجازت نہیں دیتا، یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے کاموں میں طاقت کا استعمال ہوجاتا ہے، یہ بھی یاد رہے کہ ہر سیاسی وزیر و مشیر فورس کو استعمال کرتا ہے، ہمیں معلوم بھی ہوتا ہے کہ یہ زیادتی کر رہا ہے، لہذا اجتناب بہتر ہے، باقی حرام تو نہیں کہیں گے، جس طرح ہر فلیڈ میں عورتوں کی ضرورت ہے، یہان بھی ضرورت ہے، بس جگڑا وغیرہ نہ ہو۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ