سوال 6743
السلام عليكم و رحمة الله وبركاته
اہل علم و فضل سے سوال ہے کہ اگر کسی کے پاس ساڑھے سات تولے سے زیادہ سونا ہے اور اس کا شوہر اسے زکوۃ ادا کرنے کے لئے پیسے نہیں دیتا جبکہ وہ وہ خود ہاؤس جاب کرتی ہے تو خود زکوۃ کی رقم نہیں دے سکتی ہے تو آیا وہ سات تولے سونا اپنے پاس اور باقی کا اپنی بیٹی کے نام کر سکتی ہے؟
جواب
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
اس کا اور اس کے شوہر کا معاملہ جو بھی ہو، جب وہ خود مالک ہے ساڑھے سات تولہ سونا یا اس سے زیادہ کی، ٹوٹل سونے پر اسی عورت پر زکوٰۃ واجب ہوتی ہے اور وہ جاب بھی کرتی ہے زکوٰۃ کیوں نہیں ادا کر سکتی؟ تو لوگوں نے مسئلہ بنا رکھا ہے کہ جی شوہر ادا کرتا ہے اس کی ذمہ داری ہے ہم کیا کریں، ایسا نہیں ہے، وہ خود پکڑی جائے گی۔ اللہ کی بارگاہ میں مجرم ہے اور بیٹی کے نام لگانا حیلہ کرنا ہے مکر کرنا ہے اور کچھ بھی نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




