سوال (5763)
کیا ایسا جسمانی کھیل کھیلنا جس میں چہرے پر بھی مارا جاتا ہو وہ جائز ہے؟ میں مکس مارشل آرٹس (mma) کی بات کررہا ہوں کیوں کہ اس میں منہ پر بھی مکے مارے جاتے ہیں۔
جواب
إذا قاتل احدكم فليجتنب الوجه…
چہرے پر مارنے کی وجہ سے یہ کھیل درست نہیں۔
نیز اسمیں ستر کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا، دیگر قباحتیں اسکے علاوہ ہیں۔
البتہ ان قباحتوں کو دور کرکے جسمانی قوت کے حصول اور دشمن کے خلاف طاقت و دفاع کے لئے یہ کھیل صحیح ہے، اور اگر ان امور کے بغیر یہ کھیل ہوتا ہی نہیں ہے تو پھر اسکو چھوڑ کر دیگر ریاضتیں اختیار کی جائیں کہ جن سے مسلمانوں کو تقویت حاصل ہو۔
لیکن جواز کا ایک اضطراری پہلو یہ ہوسکتا ہے کہ بندہ کسی دفاعی شعبہ سے تعلق رکھتا ہو اور دشمن کے خلاف دفاع کے لئے اس طرح کی ٹریننگ ضروری ہو۔ واللہ اعلم
یہ جواب اسی مجموعہ کا ہے۔
مزید یہ کہ مسلمانوں کا نام روشن کرنا ایسی علت نہیں کہ جس کی بناء پر اس کھیل کو مطلقاً جواز دیا جائے۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ