سوال (3154)
عشر کی ادائیگی میں یہ اصول ہے کہ اگر فصل کی سیرابی اخراجات برداشت کر کے کی گئی ہو تو اس میں نصف عشر ہوگا، تو کیا آج کل سولر پینل لگا کر اگر کوئی کسان دو سال تک فصل کی سیرابی کا سورج کی شعاعوں کے ذریعے انتظام کرلیتا ہے، جو کہ فری ہے، تو اسے پورا عشر ادا کرنا ہوگا یا نصف عشر ادا کرنا ہوگا؟
جواب
جس فصل کی سیرابی پر کاشت کار کےاخراجات بالکل نہیں ہوتے ہیں، اس فصل میں سے عشر ادا کرنے کا حکم ہے۔ اور جس فصل کی سیرابی پر اخراجات ہوتے ہیں، اس میں سے نصف عشر ادا کرنا ہوتا ہے، سولر پینل کی تنصیب لاکھوں کے اخراجات سے ہوتی ہے۔ لہذا ایسی فصل میں سے نصف عشر واجب ہے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
یہ زمین بارانی نہیں ہے، یہ نہ تو نہر کے پانی، نہ چشمے کے پانی سے سیراب ہوتا ہے، یہاں تک مسئلہ ہے، اگر سولر پینل کی بجلی مفت ہے، یہ بھی دیکھیں کہ سولر پینل پر کتنے اخراجات آئے ہیں، بارہ سے پندرہ لاکھ کا خرچہ کم سے کم آتا ہے، ظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ بارانی نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ