سوال (6301)

کیا خون دینا صدقہ جاریہ ہے؟

جواب

خون دینا جائز ہے بلکہ نیکی، ثواب کا عمل، اور جان بچانے کے برابر عمل ہے لیکن صدقہ جاریہ نہیں کیونکہ صدقہ جاریہ وہ نیکی ہے جس کا فائدہ مسلسل جاری رہے، جیسے: مسجد بنانا، کنواں کھدوانا، تعلیم کا انتظام، اسلامی کتابیں چھپوانا، اور علم سکھانا وغیرہ۔

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ عبد الباسط حفظہ اللہ