سوال (3572)
خصیتین پر موجود بالوں کا کیا حکم ہے؟
جواب
زیر ناف بالوں کے تحت یہ شامل ہے، اس کو غیر ضروری استثناء دینا یہ صحیح نہیں ہے، جو اب تک سمجھا گیا ہے، یہ فہم کے خلاف ہوگا، حلق العانة کے تحت قبل و دبر دنوں شامل ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
جی، خصیتین پر موجود بالوں کو صاف کرنا چاہیے، اس بارے میں ایک چیز قابل غور ہے، اس لیے کہ یہ بال ایسی جگہ پر ہوتے ہیں، جہاں ہوا نہیں جاتی، اللہ تعالیٰ نے ہمارے اوپر احسان کیا ہے، اللہ تعالیٰ نے ان بالوں کو صاف کرنے کا حکم دیا ہے، اور اگر ہم یہاں سے صافی نہیں کرتے تو بو پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہے، اس لیے ان بالوں کو بھی صاف کرنا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ