سوال (5644)

خوبصورتی کے لیے جانور کے سینگ کاٹنا کیسا ہے؟

جواب

دین اسلام نے جو بتایا ہے، اس پر عمل پیرا ہونا چاہیے، اگر اس کا سینگ برا ہے تو برا ہی ٹھیک ہے، سینگ کونسا لوگ پکا کر کھاتے ہیں، یہ غیر ضروری تاویل ہوگی کہ خوبصورت بنائیں گے، البتہ بوقت ضرورت، مثلا اس کا سینگ نوکدار ہے، کسی کو لگنے کا اندیشہ ہے، اس کونے کو گھسا جا سکتا ہے، وہ سینگ مڑنے کے بعد جانور کے اپنے حصے میں داخل ہو کر اس کو تکلیف پہنچا رہا ہے تو اس کو کاٹنا چاہیے، آدھے سے کم رہ جائے، تو قربانی نہ ہونے کی بحث ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ