سوال         6863

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے ابن آدم! تو دن کے پہلے چار حصے میں چار رکعتیں پڑھنے سے اپنے آپ کو عاجز ظاہر نہ کر میں دن کے آخری حصے تک تیری کفایت کروں گا۔
مسند احمد حدیث نمبر: 28028
اس حدیث کا مفہوم اور صحت و ضعف کے بارہ میں رہنمائی فرمائیں شکریہ۔

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
چاشت/اشراق کی فضیلت کے حوالے سے یہ روایت ثابت ہے۔
مسند احمد#22474

عَنْ نُعَيْمِ بْنِ هَمَّارٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ: قَالَ اللهُ «ابْنَ آدَمَ لَا تَعْجِزْ عَنْ أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ أَوَّلَ النَّهَارِ أَكْفِكَ آخِرَهُ

سندہ،صحیح
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ