سوال
اگر کسی عورت نے اپنے شوہر سے خلع لیا ہو اور اس عورت کا شوہر عدالت میں پیش بھی نہ ہوا ہو اور اس خلع کو غالباً آٹھ سال گزر گئے ہوں جبکہ اس عورت کی کہیں اور کسی مرد سے شادی بھی نہ ہوئی ہو تو کیا وہ عورت اپنے سابقہ شوہر سے نئے حق مہر کے ساتھ شادی کر سکتی ہے؟
جواب
الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!
مذکورہ صورت میں خلع ہوگیاہے ،رجوع تو نہیں ہو سکتا البتہ تجدیدِ نکاح ہو سکتاہے۔ اور اس میں نکاح کی تمام شرائط جیسا کہ ولی کی رضا، لڑکی کی رضا مندی، نیا حق مہر، گواہوں کی موجودگی وغیرہ کو مد نظر رکھنا ضروری ہو گا۔
وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين
مفتیانِ کرام
فضیلۃ الشیخ ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ
فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ مفتی عبد الولی حقانی حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ محمد إدریس اثری حفظہ اللہ