سوال (5414)

ایک عورت جو اپنے مرد سے ناراض تھی مرد کو بتائے بغیر اس نے تقریبا چار سال قبل خلع لے لیا اور نوٹس بھیجا لیکن شوہر تک نہیں پہنچا اب اولاد کی وجہ سے دونوں آپس میں دوبارہ رہنا چاہتے ہیں تو کیا کسی صورت میں رجوع ممکن ہے؟

جواب

خلع، نکاح فسخ کا اختیار بیوی کو ہوتا ہے سو وہ ہو چکا اگرچہ مرد تک خبر نوٹس ان کے بقول نہیں پہنچا ہے اور یہ اب پھر سے ازدواجی زندگی میں منسلک ہونا چاہتے ہیں تو عرض ہے کہ ضرور ہوں مگر اس کے لئے آپ کو اسلامی طریقے کے مطابق پھر سے نکاح کرنا ہو گا کیونکہ خلع میں رجوع نہیں ہے اور پھر اوپر سے چار سال گزر چکے ہیں۔ تو شرعی حکم و تعلیم کے مطابق نکاح کے ذریعے گھر بسا سکتے ہیں۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ