سوال (1709)

کیا خلع کے بعد عورت پہلے خاوند سے دوبارہ نکاح کر سکتی ہے ؟

جواب

خلع کی صورت میں نکاح فسخ ہوتا ہے ، فقط بعد میں ان کا نکاح ہو سکتا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ الله

جی عورت خلع کے بعد پہلے خاوند سے نکاح کر سکتی ہے ۔

فضیلۃ العالم کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ

خلع لینے والی عورت اپنے سابقہ شوہر سے دوبارہ نکاح کر سکتی ہے، اس بارے کوئی شرعی مانع نہیں ہے۔
“ایک آدمی نے اپنی بیوی کو دو طلاقیں دیں، پھر اس عورت نے اپنے شوہر سے خلع لے لیا تو اس کے بارے میں سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: اگر وہ چاہے تو اس سے دوبارہ نکاح کر سکتی ہے۔
[کتاب الام ، ج : 5، ص : 114]

فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ