سوال (3045)

ایک عورت نے آج سے تین سال قبل اپنے خاوند سے علیحدگی کے لیے بذریعہ عدالت خلع حاصل کرلیا تھا، اب وہ دونوں صلح صفائی کر کے اپنا گھر آباد کرنا چاہتے ہیں، کیا شرعاً ان کے لیے رجوع کرنا جائز ہے، اگر جائز ہے تو اس کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

جواب

خلع فسخ نکاح ہے، شریعت اسلامیہ نے یہاں پر بھی خواتین پر کمال شفقت فرمائی ہے، مرد کے لیے دو طلاقوں کے بعد رجوع ہے، باقی تیسری طلاق طلاق بائن ہو جائے گی، پھر وہ دونوں کبھی بھی جمع نہیں ہو سکتے ہیں، لیکن اسلام نے عورت کو یہ رخصت دی ہے کہ اگر اس نے خلع لیا ہے تو کبھی بھی تجدید نکاح کے ذریعے اکٹھے رہ سکتے ہیں، شرعاً اس میں کسی بھی قسم کی قباحت نہیں ہے۔ واللہ اعلم

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ