سوال 6971

السلام عليكم و رحمة الله و بركاته
خلع لینے کے بعد کیا واپس ایسی شوہر کے پاس واپسی آ سکتی ہے؟ دوبارہ نکاح کر سکتی ہےاسی شوہر سے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ! سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ خلع ہے کیا؟ خلع بنیادی طور پر فسخِ نکاح ہے۔ فسخِ نکاح کا مطلب یہ ہے کہ قاضی صاحب نے ایک فیصلے کے ذریعے ان دونوں کے نکاح کو ختم کر دیا اور اس کا حل یہ ہے اگر ان دونوں کو اپنی غلطی کا احساس ہے، عورت سمجھتی ہے کہ مرد کی غلطی اتنی بڑی نہیں تھی اور مرد بھی یہ سمجھتا ہے کہ مجھے جو کچھ میں نے کیا، ویسا نہیں کرنا چاہیے تھا، تو وہ تجدیدِ نکاح کے ذریعے آپس میں اکٹھے رہ سکتے ہیں، اس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے، واللہ اعلم۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ