سوال (4833)
خلع کی صورت میں جبکہ ابھی تک شادی نہیں ہوئی صرف نکاح ہوا ہے، شوہر کے لے بیوی سے مہر کے علاوہ (یعنی ما زاد علی المھر) اضافی رقم کا مطالبہ کرنا جائز ہے؟
جواب
اس میں صحیح بات یہ ہے کہ حق مہر جو دے دیا گیا ہے، یا طے کردیا گیا ہے، وہ عورت خلع کی صورت میں حق مہر چھوڑ دے گی، مسئلہ اسی طرح بیان ہوا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خلع کی صورت میں حق مہر واپس دلوایا تھا، سنن الدارقطنی میں الفاظ آئے ہیں کہ زیادتی کا مطالبہ صحیح نہیں ہے، شوہر یا سسرال والے جو زیادتی کا مطالبہ کر رہے ہیں، یہ صحیح نہیں ہے، سامان اٹھانے تک بات آئی ہے تو اس حوالے سے علماء نے کہا ہے کہ ہدیہ واپس نہیں لینا چاہیے، ہدیہ واپس لینے کے بارے میں بڑی وعیدیں آئی ہیں، اضافی جرمانہ ڈالنا بھی ظلم ہے، لیکن کوئی باز نہیں آ رہا، تو پھر ان کی ڈیمانڈ پوری کرنی پڑے گی، یا پھر سیاسی بندہ ہو جو احسن طریقے سے مسئلہ حل کرے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ