سوال (2652)
کیا خلع کے بعد عورت اپنے شوہر سے رجوع کر سکتی ہے؟
جواب
رجوع تو نہیں ہے، البتہ تجدید نکاح ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
ایک وضاحت یہ بھی شامل کرلیں کہ خلع کے بعد اسی خاوند سے تجدید نکاح دوران عدت بھی ہوسکتا ہے، یہ جمہور فقہاء کا موقف ہے، البتہ کسی اور سے نکاح کرنا چاہے تو ایک حیض عدت گزارنے کے بعد اور اگر حاملہ ہے تو وضع حمل کے بعد نکاح کر سکتی ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ