سوال (2373)
خلع لینے والی عورت کی عدت کتنی ہوگی؟
جواب
خلع لینے والی عورت کی عدت ایک حیض ہے۔
سیدنا عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ثابت بن قیس رضی اللہ تعالی عنہ کی بیوی نے اپنے خاوند سے خلع کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک حیض عدت گزارنے کا حکم دیا۔
[سنن ترمذی: 1185، سنن ابی داود: 2229 ]
اور امام نسائي رحمہ اللہ نے ربیع بنت عفراء سے حدیث بیان کی ہے۔
[سنن نسائي: 3497]
فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ