سوال (765)

خمسة اوسق” كی مقدار دور حاضر کے حساب سے کتنی ہوگی؟

جواب

ایک وسق میں 60 صاع آتے ہیں ، تو پانچ وسق کے 300 صاع بنیں گے۔ اور صاع وزن نہیں، بلکہ پیمائش کا پیمانہ ہے، اس وجہ سے مختلف اجناس کے لحاظ سے صاع کا وزن مختلف ہو جاتا ہے، اس لحاظ سے صاع کا جو وزن بیان کیا جاتا ہے وہ تقریبا 21 سو گرام سے لیکر 25 سو گرام یعنی اڑھائی کلو تک بنتا ہے۔اڑھائی کلو کے حساب سے پانچ وسق میں 750 کلو بنتے ہیں ، جو کہ 18.75 یعنی پونے انیس من بنتے ہیں ۔
اسی طرح بعض اہلِ علم نے پانچ وسق کی مقدار پندرہ سے سولہ من بھی بتائی ہے، لہذا احتیاطا پندرہ من کا اعتبار کر لیا جائے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ
فضیلۃ الباحث افضل ظہیر جمالی حفظہ اللہ