سوال (2830)
کیا شادی بیاہ کے موقع پر مرد کا ڈانس کرنا بغیر گانے وغیرہ جائز ہے؟
جواب
رقص موسیقی کے آلات کے ساتھ ہو تو یہ حرام ہے اور ذکر اللہ تعالیٰ کے ساتھ، جیسا کہ بعض صوفی لوگ کرتے ہیں، ہو تو یہ بدعت ہے، اور بغیر موسیقی کے ہو تو یہ مذموم ہے۔
بدلیل قوله تعالى:
وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا ۖ إِنَّكَ لَن تَخْرِقَ الْأَرْضَ وَلَن تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُولًا.
اور زمین میں اتراتے ہوئے نہ چل بیشک توہر گز نہ زمین کو پھاڑ دے گا اور نہ ہرگز بلندی میں پہاڑوں کو پہنچ جائے گا.
فضیلۃ الباحث ابو دحیم محمد رضوان ناصر حفظہ اللہ