سوال (3062)
علمائے کرام کیا یہ ثابت ہے کہ نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہر خطبہ جمعہ میں سورۃ ق کی تلاوت کرتے تھے؟
جواب
جی ہاں! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر خطبہ جمعہ میں سورۃ ق بطور نصیحت تلاوت فرمایا کرتے تھے، یہ بطور خطبہ کے نہیں، اور نہ ہی یہ خطبے کا حصہ ہے۔ باقی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بطور نصیحت یہ سورت تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ