سوال (3394)

خواب میں کسی بزرگ کا کہنا کہ یہاں میری قبر ہے، کیا وہاں خواب کی بنیاد پر قبر بنا سکتے ہیں؟

جواب

یہ شیطانی خواب ہو سکتا ہے، قبر مسلمان کی آخری آرام گاہ ہے، وہ شرعی حکم کے تحت بنائی جاتی ہے، خوابوں سے اس طرح کے حکم ثابت نہیں ہوتے، تمام علماء کا اتفاق ہے کہ خواب حجت شرعیہ نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ