سوال (2759)

میں خواب میں بہت سانپ دیکھتی ہوں، لیکن وہ سانپ مجھے کچھ بھی نہیں کہتے ہیں۔ اس کی تعبیر بتا دیں۔

جواب

اگر یہ خواب کثرت سے آتا ہے تو آپ کو اثرات ہیں، سورہ بقرہ کی تلاوت کریں اور نمازوں کی پابندی و صبح و شام کے اذکار کا خاص اہتمام کریں۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

سائلہ:
لکین آج خواب میں دو سانپ دیکھے ہیں، ایک دیوار پر تھا، میں نے اچانک دیکھا اور اپنے بھائی کو بتایا ایک اور دیکھا زمین پر تھا بھائی کو کہہ رہی ہوں کہ اس کو مار دیں، بھائی نے سانپ کو مارا دیا تھا۔ لیکن سانپ کہتے کچھ نہیں ہیں۔ تعبیر بتا دیں۔
جواب:
سانپ کو مار دینا دشمن پر غلبہ کی دلیل ہے الحمدللہ

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ