سوال (4650)
ایک خواب کی تعبیر چاہیے ہے، عمر 26 سال ہے، غیر شادی شدہ، خواب یہ ہے کہ میں گھر میں سویا ہوا ہوں امی کچن میں ناشتہ بنا رہی ہیں اور میں سر میں ہاتھ پھیرتا ہوں تو سر میں کیلیں پھنسی ہوتی ہیں میں ایک ایک کر کے نکالتا ہوں ٹوٹل 7 سے 8 نکلتی ہیں۔
جواب
خواب دیکھنے والے صاحب کسی فکری پریشانی اور ذہنی ٹینشن میں مبتلا ہیں اور والدہ کی دعاؤں سے وہ اس ٹینشن اور پریشانی سے باہر نکل آئیں گے۔ ان شاءاللہ
والدہ کی خدمت کرتے رہیں اور ان کی دعائیں لیتے رہیں۔
فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ