سوال (4974)
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے بھائی کے گھر جاتا ہوں اور اپنی بائیک ایک جگہ کھڑی کر دیتا ہوں۔ جب واپس جانے لگتا ہوں تو بائیک کا انجن کسی نے اتار لیا ہوتا ہے اور بائیک کو سائیکل کی طرح بنا دیا ہوتا ہے، جو اب پیڈل سے چلے گی۔ لوگ جمع ہو جاتے ہیں اور سوال کرتے ہیں کہ کیا آپ نے بائیک لاک نہیں کی تھی۔ میں دیکھتا ہوں کہ بائیک کی چابی بائیک پر ہی لگی ہوئی تھی، جسے میں اتارنا بھول گیا تھا۔ پھر ہم پلان کرتے ہیں کہ مسئلے کے بارے میں پولیس کو آگاہ کرنا چاہیے۔ تعبیر ارشاد فرما دیں؟
جواب
حقیقتِ حال تو اللہ رب العالمین ہی بہتر جانتے ہیں، لیکن سواری کا بگڑ جانا اور سواری کے لائق نہ رہنا ایک تشویشناک امر ہے، اس لیے آپ محتاط رہیں، اللہ سے دعا کریں اور اپنے ارد گرد جائزہ لیں، حکمت کے ساتھ قدم اٹھائیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ