سوال (4877)

میں نے دیکھا کہ ہوا چل رہی ہے اور ہوا خوش گوار تھی۔ اسی ہوا کے دوران ہمارے گھر کے نیچے سے زمین پھٹ گئی اور بڑا کھڈا بن گیا۔ گھر کے نیچے والے دو حصے زمین میں دھنس گئے اور صرف اوپر والا ایک حصہ بچ گیا، ہم سب بہن بھائی اس جگہ محفوظ تھے، مطلب ہم میں سے کوئی بھی کم نہیں تھا، مگر صرف ہمارا گھر زمین میں دھنسا، باقی سب کے گھر بلکل ٹھیک تھے اور لوگ بہت حیران ہو کر دیکھنے آ رہے تھے کیسے ہوگیا۔

جواب

کچھ آزمائش آسکتی ہے، جس کے بعد اللہ سنبھال دے گا۔ واللہ اعلم، استغفار و رجوع الی اللہ کا اہتمام کرتے رہیں کہ اللہ عافیت میں رکھے۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ