سوال (2159)

ایک شخص کو خواب آیا ہے کہ وہ اک اجنبی راستے سے گزر رہا ہے کہ سیاہ رنگ کے لوگ جو کہ بچے اور بوڑھے ہیں، وہ تمام گول دائرہ کی طرح بیٹھے ہیں اور اسے کھانے کا کہتے ہیں اور کھانے کے لیے اس کو اپنے بنائے ہوئے گول دائرہ میں بٹھاتے ہیں اور گوشت پیش کرتے ہیں۔

جواب

ان صاحب نے یہ خواب ان کے بیٹے کی وفات سے پہلے دیکھا تھا، اس لحاظ سے اجنبی راستے پر جانا ایک آزمائش کی طرف اشارہ ہے۔ سیاہ بچے بوڑھے مصائب و آلام ہیں جو اسے پکا ہوا کھانا دے رہے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے وہ مصائب و آلام سے دوچار ہوگا۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ