سوال (3427)
ایک خواب کی تعبیر جاننی ہے، میری عمر تقریباً 32 سال ہے، میں کنوارہ ہوں، خواب تہجد کے وقت آیا تھا، ایک بلند چوٹی ہے، جس کے اوپر میں کھڑا ہوں اور وہ چوٹی اوپر سے بلکل ہموار ہے اور میں سامنے دیکھتا ہوں کہ آسمان پر ہر طرف سرخی چھائی ہوئی ہے، اور میں یہ دیکھ کر ڈر کے اپنے گھٹنوں کے بل گرتا ہوں اور زور و قطار رونے لگ جاتا ہوں اور اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
جواب
بلند چوٹی پر چڑھنا نجات اور کامیابی کے حصول کی دلیل ہے، آسمان کا سرخ ہو جانا بسا اوقات صاحب خواب کے گناہوں پر دلالت کرتا ہے اور کبھی افتراق و انتشار اور جنگ و جدال پر دلالت کرتا ہے۔ عافانا الله واياكم.
ان تغیرات کو دیکھ کر رونا یہ فرحت و سرور کے حصول کی علامت ہے۔ ان شاءاللہ
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ




