سوال (6273)

ایک شخص نے خواب دیکھا اور وہ انڈیا کے اندر ہے اور خواب میں یہ دیکھتا ہے کہ لوگوں کو انڈیا چھوڑنے کا کہا جا رہا ہے اور لوگ بھاگ رہے ہیں اور ایک پولیس والا کھڑا ہے چھپ کر جو بھاگنے والوں کو گولی مار رہا ہے اب یہ خواب دیکھنے والا اور اس کی بیوی یہ بھی بھاگ رہے ہیں لیکن گھر میں اس کے بچے رہ گئے ہیں جن کو ساتھ نہیں لے جا سکے اور خواب دیکھنے والا خواب میں بہت زیادہ رو رہا ہے اس کی تعبیر کر دیجیے؟ اور خواب دیکھنے والے کے اوپر بھی بڑی ساری گولیاں برسائی جاتی ہیں لیکن یہ دونوں میاں بیوی محفوظ رہتے ہیں۔

جواب

یہ ابتلا و آزمائش کی اطلاع ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

سائل: اب کیا کیا جائے؟
جواب: صدقہ

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

سائل: کوئی خاص وظائف
جواب: لا حول ولا قوۃ الا بالله

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ