سوال (2841)
قاری صاحب رات میں نے یہ خواب دیکھا ہے میں مسجد نبوی میں روضہ رسول کے بالکل ساتھ ریاض الجنة میں محراب مسجد نبوی کے اندر نماز پڑھ رہا ہوں، پہلے میں محراب میں جہاں امام صاحب کھڑے ہوتے ہیں، وہاں کھڑا ہونے لگا، پھر میں نے سوچا کہ کہیں یہاں اللہ کے نبی نے نماز نہ پڑھی ہو اور میرے سے کوئی گستاخی نہ ہوجائے پھر میں نے اسی جگہ محراب میں اُسی جائے نمازپہ تھوڑا سائیڈ پر ہوکر نماز پڑھ رہا اور سوچ رہا ہوں اور اپنے آپ سے یہ کہہ رہا ہوں کہ یار عثمان اللہ کے نبی بھی ادھر نمازیں پڑھتے رہے۔
اس کی تعبیر درکار ہے۔
جواب
اچھا خواب ہے، صاحب خواب کے تقوی کی دلیل ہے، دنیا اور اخرت کی بھلائی کے حصول کی دلیل ہے اور حقیقتاً بھی ان شاء اللہ مدینہ منورہ کی زیارت کی دلیل ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ