سوال (1455)

خواب میں دیکھا ہے کہ ساحل سمندر پر کھڑا ہوں۔ اونچی اونچی خوفناک لہریں نظر آ رہی ہیں ، جن میں سے میں گزر رہا ہوں۔ کبھی ڈوبتا ہوں، کبھی ابھرتا ہوں۔

جواب

پیش آمدہ مشکلات و مصائب کی طرف اشارہ ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے ۔

“لَاَسۡقَيۡنٰهُمۡ مَّآءً غَدَقًا ۞ لِّنَفۡتِنَهُمۡ فِيۡهِ‌” [سورة جن : 16,17]

«تو ہم انھیں ضرور بہت وافر پانی پلاتے۔تاکہ ہم اس میں ان کی آزمائش کریں»

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ